Darse Nizami Network

is the first Muslim Ummah online Islamic educational institute dedicated to classical Islamic learning and spirituality and was founded in 2011 by Ustad Syed Muhammad Talha Qazi , Student of the honorable Shaykh Mufti Muhammad Taqi Usmani دامت برکاتھم . The Academy is non-commercial and non-political and all courses are offered with reasonable fee. We provide a structured islamic educational approach to classical Islamic scholarship,alim course (darse nizami fazil ) offer a flexible learning environment and impart an educational experience that is at once academically rigorous and spiritually uplifting. All courses emphasize the importance of using sacred knowledge as a means of increasing our connection with Allah (swt) and furthering our spiritual development.

Darse Nizami Online’s courses are based on the Quran and Sunnah and draw upon the rich scholarly tradition of Islamic civilization with a respect for all scholars of the Ahl al-Sunnah wal-Jama’ah. To date, its courses have been attended by thousands of men & women from dozens of countries around the world.

رابطہ فارم Inquiry

نظام تعلیم

الحمد للہ درس نظامی نیٹ ورک کو سب سے پہلے مروجہ درس نظامی کو آنلائن متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے ،ہمارا مقصد شریعت کی تعلیمات کو ساری دنیا میں عام کرنا اور ان طلباٗ و طالبات کو قرآن و حدیث کی تعلیم تک رسائی دینا جو دینی جامعات اور مدارس اسلامیہ کی پہنچ سے دور ہیں بعذر بیرون ملک رہائش یا دینوی مصروفیات کے ۔ ہمارا نظام بہت آسان اور عام فہم ہے جو کہ تمام مکاتب فکر کو سامنے رکھ پر ترتیب دیا گیا ہے ، درس نظامی کو اللہ تبارک وتعالی نے جو مقبولیت عطا کی ہے اس سے کوئی مسلک اور مذھب انکار نہیں کرسکتا اور تمام مسالک میں متفقہ کتب درس نظامی کے دروس دیئے جاتے ہیں یعنی کتب درس نظامی میں کسی مسلک کو کوئی اعتراض نہیں لہذا ہم یہ سمجھتے ہیں امت کو ایک چھت تلے جمع کرنے کا ایک راستہ درس نظامی بھی ہے جس میں موجود ہر فقہی مسلک کی کتب قرآن و حدیث کی روشنی میں پڑھائی جاتی ہیں ۔ہم فقہ حنفی کے اعتبار سے بنیادی ہر دو مسلک دیوبندی اور بریلوی مدارس میں پڑھائے جانے والے نصاب کو مکمل آنلائن پیش کررہے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

وفاق المدارس العربیۃ نصاب            تنظیم المدارس اہل سنت نصاب

طریقہ تعلیم

درس نظامی نیٹ ورک کا مقصد آسان اور سہولت کے اوقات میں علوم شرعیہ کی تعلیم دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے لہذا ادارہ ہر وہ ذریعہ و انداز اپنانے کو تیار ہے جس سے طالبان علوم شریعت کو آسانی ہو اور اپنے معمولات کے ساتھ ساتھ علوم شریعہ کو حاصل کرسکیں ۔موجودہ ذرائع کو سامنے رکھتے ہوئے ادارہ نے علوم شریعت کی تعلیم کے لئے دو طریقے اپنائے ہیں جو درج ذیل ہیں

براہ راست استاد ہمراہ شاگرد آنلائن درس

یہ طریقہ ان احباب کے لئے پسندیدہ ہے جو وقت کی پابندی کرسکتے ہیں اور علم دین کو گہرائی کے ساتھ سیکھنا چاہتے ہیں استاد محترم کے ساتھ علیحدہ مستقل آنلائن درسگاہ میںاس طریقہ کار میں طالب علم کو مکمل استاد کی رہنمائی حاصل ہوتی ہے اور درس کی تمام مشقیں اور رموز و اسرار مشکل عبارات اور مسائل راجحہ کاتعین کرایا جاتا ہے

ریکارڈڈ دروس بزریعہ ویڈیوز آنلائن

یہ طریقہ کار ان احباب کے لئے پسندیدہ ہے جو وقت کی قلت کا شکار ہیں اور دروس کی پابندی نہیں کرسکتے لیکن دن رات میں سے کچھ وقت نکال سکتے ہیں اور دروس کی ریکارڈنگ سن کر اور دیکھ کر سبق یاد کرتے ہیں اور ہوم ورک مکمل کرتے ہیں ۔اس طریقہ کار کا انتخاب کرنے والوں کے لئے وقت کی کوئی پابندی نہیں اور ہفتہ وار سوالات کا لائو سیشن رکھا جاتا ہے جس میں طلباٗ کرام کو پیش آنے ۔والے مسائل اور مشکلات کا حل پیش کیا جاتا ہے اور اسباق کا مختصر جائزہ لیا جاتا ہے۔

ہمارے علوم شریعہ کورسز

دراسات دینیہ مکمل درس نظامی بنات مکمل درس نظامیبنین حفظ قرآن مع ترجمہ
دورہ حدیث شریف دورہ تفسیر قرآن دورہ عربی نحو و صرف ناظرہ قرآن مع ترجمہ
دورہ منطق و فلسفہ دورہ عربی ادب بلاغت دورہ فقہ حنفی مسنون زندگی کورس
دورہ تجوید و قرائت دورہ سیرت و تاریخ دورہ عقائد اہل سنۃوبدعۃ دورہ تحریر وانشاٗ

طریقہ داخلہ

انرولمنٹ کارڈ حاصل کریں سمسٹر فیس ادا کریں داخلہ فارم فل کریں
داخلہ فارم اور سمسٹر فیس موصول ہونے کے بعد ادارہ کی جانب سے طلبا کرام کو انرولمنٹ کارڈ جاری کیا جاتا ہے فیس ادائیگی کے لئے دیا گیا مناسب ذریعہ استعمال کریں ،چھ ماہ کی فیس یکمشت جمع کریں ، فیس مکمل ریفنڈبل ہے فارم میں اپنے کوائف صحیح درج کریں ، مطلوبہ کورس منتخب کریں ، اپنا شناختی کارڈ اور مطلوبہ دستاویزات ضرور منسلک کریں ،

دینی تعلیم کا آنلائن مستند ادارہ جید اہل سنت علماٗ کی زیر سرپرستی

Menu