شرعی سوال و جواب

آرٹیفیشل انگوٹھی، بریسلیٹ یا بالیاں پہن کر نماز پڑھنے کا حکم

آرٹیفیشل انگوٹھی، بریسلیٹ یا بالیاں پہن کر نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر میں آرٹیفیشل انگوٹھی یا بریسلیٹ یا بالیاں وغیرہ پہن کر نماز پڑھتی ہوں تو کیا نماز ہوجائے گی؟

جواب

 عورت انگوٹھی صرف سونے یا چاندی کی استعمال کر سکتی ہے، آرٹیفیشل انگوٹھی کا استعمال درست نہیں ہے، دیگر آرٹیفیشل زیورات عورت استعمال کر سکتی ہے،لیکن بہرصورت آرٹیفیشل انگوٹھی یا بالیاں یا دیگر زیورات پہن کر نماز  دا ہوجائے گی۔

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

“وفي الخجندي التختم بالحديد والصفر والنحاس والرصاص مكروه للرجال والنساء جميعا.”

(کتاب الکراھیۃ،ج:5،ص:335،ط:دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
عورتوں کا زیورات استعمال کرنا
2025-10-17 16:58:50

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔