سوال

پوری سورۃ پڑھنا اور آیت سجدہ چھوڑنا کیسا ہے ؟

جواب

 دورانِ تلاوت، آیتِ سجدہ ترک کرکے بقیہ آیات  کا تلاوت کرنا مکروہِ تحریمی ہے، کیوں کہ  ایسا کرنا سجدہ سے فرار اختیار کرنا ہے، جو کہ ایک مسلمان کے شایانِ شان نہیں،  نیز نظم قرآنی میں  خلل کا بھی  باعث ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

“(وكره ترك آية سجدة وقراءة باقي السورة) لأن فيه قطع نظم القرآن وتغيير تأليفه واتباع النظم والتأليف مأمور به بدائع، ومفاده أن الكراهة تحريمية

(قوله فيه إلخ) وقال محمد في الجامع الصغير لأن فيه هجر شيء من القرآن وذلك ليس من أعمال المسلمين ولأنه فرار من السجدة وذلك ليس من أخلاق المؤمنين نهر”.

(کتاب الصلاۃ،باب سجود التلاوۃ،ج:2،ص:117،سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نماز
سجدہ تلاوت کا حکم
2025-09-27 16:38:05

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field