سوال

بیٹی کا نام “اسمارہ” اور “ہنیزہ” نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“اَسمارَہ”  اور” ھنیزہ”کا معنی لغت کی کتابوں میں تلاش بسیار کے باوجود ہمیں نہیں ملا ،البتہ اِسمارہ(ismarra) الف کے نیچے زیر اور را مشدد کے ساتھ ،کے معنی ہیں بتدریج گندمی رنگ کا ہونا،لیکن یہ لفظ عربی میں نام رکھنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا،اس لیے بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا کم از کم عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کی فہرست اور تلاش کی سہولت بھی موجود ہے ،وہاں سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:56:08

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field