اس نیت سے سونا خریدنا کے قیمت بڑھ جانے کے بعد بیچ دوں گا جائز ہے


سوال

50 تولہ سونا خرید کر اس نیت سے رکھنا کہ مہنگا ہونے کی صورت میں فروخت کرو ں گا، یہ جائز ہے یا ناجائز ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سونا خرید کر مہنگے داموں میں بیچنا جائز ہے اور یہ ذخیرہ اندوزی کے حکم میں نہیں ہے۔

بدائع اصنائع میں ہے :

“‌للمالك ‌أن ‌يتصرف في ملكه أي تصرف شاء.”

(كتاب الدعوى،فصل في بيان حكم الملك والحق الثابت في المحل،ج6،ص264،ط:دار الكتب العلمية)

و فیہ ایضاً :

“والكلام في ‌الاحتكار في موضعين أحدهما في تفسير ‌الاحتكار…..فهو أن يشتري طعاما في مصر ويمتنع عن بيعه وذلك يضر بالناس.”

(كتاب الاستحسان،ج5،ص129،ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
بیع صحیح ، فاسد اور باطل
2025-09-27 15:26:07

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field