سوال

 افرائیم نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کا کیا مطلب ہے ؟

جواب

افرائیم عبرانی زبان کا لفظ ہے،  اس کا معنیٰ ہے پھل دار ،ہرابھرا۔یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

(قدیم و جدید اسلامی ناموں کاانسائیکلو پیڈیا،ص:17،ط:شمع بک ایجنسی)

تفسیری روایت کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے صاحبزادے کانام  افراثیم تھا، بعض کتب میں افرائیم لکھا ہے۔

(تفسير القرطبي، ج:۹، ص:۲۱۳، ط:قاھرۃ)

تفسیر القرطبی میں ہے:

“والفتى في الآية هو الخادم وهو يوشع بن نون بن ‌إفراثيم ابن يوسف عليه السلام.”

(سورۃ الکہف،ج11،ص11،ط؛دار الکتب المصریہ)

تاہم عربی کے الفاظ ہوں اور معنی اچھا ہو تو اس لفظ سے نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 07:55:50

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field