شرعی سوال و جواب

اللهم صلّ على سيدنا محمد و على آل سيدنا محمد و بارك و سلم عليه درود پڑھنے کا حکم

اللهم صلّ على سيدنا محمد و على آل سيدنا محمد و بارك و سلم عليه درود پڑھنے کا حکم


سوال

“اللهم صلّ على سيدنا محمد و على آل سيدنا محمد و بارك و سلم عليه”؛ کیا اس درود کا  ذکر کرنا صحیح ہے ؟

جواب

سوال میں مذکور درود کا ذکر کرنا صحیح ہے۔

معارف القرآن ادریس کاندہلوی میں ہے:

“پس صلاۃ کا طریقہ تو یہ ہے کہ  اللّٰهم صل على محمد  کہو  کہ اے اللہ اپنے پیغمبر پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرما اور سلام کا طریقہ یہ ہے  السلام عليك أيها النبي کہو  جیسا کہ تم نماز میں پڑھتے ہو  یا  اللّٰهم سلم و بارك على محمد  کہو  ۔۔۔الخ”

(سورۃ احزاب ج نمبر ۶ ص نمبر ۳۲۸، مکتبۃ المعارف)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
درود و سلام
2025-09-30 12:45:16

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔