سوال

کیا یہ  امام إبن قدامة المقدسي رحمه الله کا قول ہے؟ رہنمائی فرمائیں: 

سلف صالحین کی عورتیں قناعت پر کار بند تھیں،  جب کبھی کوئی مرد گھر سے نکلتا تو گھر کی خواتین اُس سے کہتیں: “کسبِ حرام سے بچنا ، بیشک ہم بھوک پر تو صبر کر لیں گی ، لیکن آگ پر نہیں”۔

جواب

 یہ امام ابن قدامہ رحمہ اللہ کا قول نہیں ، بلکہ انہوں  نے اپنی کتاب “مختصر منہاج  القاصدین ”   میں سلف صالحین  کے زمانے میں  عورتوں  کی  قناعت  کو ان کے ایک قول سے ذکر کیا ہے:

“الثاني: (أي من آداب المعاشرة) القناعة، وعلى هذا كان النساء في السلف، كان الرجل إذا خرج من منزله يقول له أهله: إياك وكسب الحرام، فإنا نصبر على الجوع، ولا نصبر على النار”.

(مختصر منهاج القاصدين، أحمد بن عبد الرحمن بن قدامة، مكتبة دار البيان، ت: شعيب الأرناؤوط عبدالقادر الأرناؤوط، بيروت، 1398ه=1978م، ص: 81)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
عباراتِ اکابر
2025-10-12 14:33:22

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field