سوال
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک تہجد کی کل رکعتیں کتنی ہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ تہجد کی کم از کم دو رکعات ہیں اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات ہیں،اور حضور اکرم ﷺ سےمختلف رکعات کی تعداد میں تہجد پڑھناثابت ہے ،البتہ زیادہ ترآپ ﷺ سے آٹھ رکعات تہجد پڑھنا ثابت ہے، اسی وجہ سےفقہائے احناف کے نزدیک تہجد کی آٹھ رکعات پر مواظبت اور مداومت مستحب ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“وصلاة اللیل وأقلها…‘‘
وتحته في الشامیة: قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات.”
(کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل/2/25/ ط سعید )
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
تہجد
2025-09-30 16:40:12
