امام سعید بن المسیب رحمہ اللہ کے ایک قول کی تخریج


سوال

کیا یہ سعید بن مسیب رحمہ اللّٰہ کا قول ہے؟

“تیس برس سے میرا معمول ہے کہ موذن اذان دیتا ہے تو میں مسجد میں موجود ہوتا ہوں۔”

جواب

مذکورہ قول، حضرت سعید بن مسیب  رحمہ اللہ کے حوالے سے حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب “سیر اعلام النبلاء” میں صحیح سند سے نقل کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں:

“سفيان الثوري، عن عثمان بن حكيم، سمعت سعيد بن المسيب يقول: ما أذن المؤذن منذ ثلاثين سنة، إلا وأنا في المسجد. إسناده ثابت.”

(سير أعلام النبلاء، الطبقة الأولى كبار الصحابة والتابعين، ج: 5، ص: 126، رقم الترجمة: 456، ط: دار الحديث القاهرة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-25 23:19:20

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field