سوال

کیا کسی کو اپنے کوئی چیز بیچنے کےلیے ای میل کرنا یا میسج کرنا جائز ہے جب کہ ممکن ہے کہ ہزاروں اس قسم کے لوگ اس کو میسج یا ای میل کریں گے جس سے وہ تنگ ہوگا اور اس کو برا لگے گا۔ کمپنیوں کے پاس ایسے لاکھوں نمبرز ہوتے ہیں اور وہ ان کو ان کی اجازت کے بغیر رابطہ کرتے ہیں ۔ کیا یہ جائز ہے یورپ میں قانونا یہ منع بھی ہے۔

جواب

واضح رہے کہ کسی کو میسج یا ای میل کرنے میں عرفا کوئی مضائقہ نہیں ہے البتہ اگر کوئی منع کردے کہ مجھے میسج یا ای میل نہ کریں تو اس کے بعد میسج یا ای میل کرنادرست نہیں ہے لہذا صورت مسئولہ اگر کمپنی کسی کو منع کرنے کے باوجود میسج یا ای میل کرتی ہے تو کمپنی اس کا اس طرح کرنا درست نہیں ہے۔

فقط و اللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-17 22:23:15

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field