سوال

کیا کوئی زکوۃ کی رقم سے اپنے سگے بھائی کو گھر دلواسکتاہے؟ جب کہ  بھائی مستحقِ زکوۃ ہو!

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً بھائی مستحقِ زکوۃ ہو تو اسے زکوۃ کی رقم دینا  یا زکوۃ کی رقم سے اس کے لیے گھر بناکر مکمل تصرف واختیار کے ساتھ  اسے مالک بنانا دونوں صورتیں شرعاً جائز ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

“ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى ‌الوالدين ‌والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم”

(کتاب الزکوۃ، فصل:حولان الحول، ج:2، ص:50، ط:دارالكتب العلمیة)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


زکات
رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا
2025-10-17 16:31:02

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field