سوال
کیا سورۃ البقرہ اس لیے پڑھ سکتے ہیں کے شادی ہو جائے؟ شادی کی عمر نکل جائے کیا اس صورت میں وظیفہ کرسکتے ہیں اچھے رشتہ کے لیے؟
جواب
اچھے رشتہ کے لیے نماز حاجات کا اہتمام کریں، دعا کریں اور وظیفہ کرنا چاہیں تو وہ بھی کرسکتے ہیں ۔
شادی کے لیے وظیفہ یہ ہے کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں: ﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾اورصبح وشام سورة واقعہ اور سورة طارق پابندی سے پڑھیں۔
باقی شادی کے لیے سورہ بقرہ کا وظیفہ اگر کسی مستند کتاب یا کسی اللہ والے نیک بزرگ نے تجویز کیا ہے تو وہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-08 11:22:31
