شرعی سوال و جواب
اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے تسمیع کہنے کا حکم
اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے تسمیع کہنے کا حکم
سوال
اگر آدمی اکیلا نماز ادا کررہا ہے تو سمع الله لمن حمدهکہنا کیسا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اکیلےنماز پڑھنے والے کے لیے تسمیع اور تحمید “ سمع الله لمن حمده”اور “ربنا لك الحمد” کہناسنت ہے ،لہذا صورت ِ مسئولہ میں اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے دونوں کہنا سنت ہے ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
“فإن كان إماما يقول سمع الله لمن حمده بالإجماع وإن كان مقتديا يأتي بالتحميد ولا يأتي بالتسميع بلا خلاف وإن كان منفردا الأصح أنه يأتي بهما. كذا في المحيط وعليه الاعتماد.”
(كتاب الصلاة،الباب الرابع في صفة الصلاة،ج:1،ص:74،دارالفكر)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
نماز کی سنتیں
2025-09-26 00:44:13
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
