شرعی سوال و جواب

ایزی پیسہ کی Buy Now Pay Later سروس کے ذریعہ موبائل پیکج کروانا

ایزی پیسہ کی Buy Now Pay Later سروس کے ذریعہ موبائل پیکج کروانا


سوال

 ایزی پیسہ ایپ سے پیکج لگوانے پر اگر فی الفور اس کی قیمت ادا کریں تو اس کی قیمت ایک ہے اگر بعد میں ادا کریں تو اس کی قیمت کچھ اور ہے، مثلا پیکج کی قیمت 500 روپے ہے اگر اس کی قیمت بعد میں ادا کریں تو اس کی قیمت 540 روپے ہے وہ وقت کو مقرر کر دیتا ہے مثلا 7 دن یا 14 دن کے اندر اس کا قیمت ادا کرے اگر مقررہ وقت پر ادا نہیں کیا تو اس پر جرمانہ عائد کریں گے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ معاملہ میں  ادھار کی صورت میں موبائل پیکج کی اصل رقم سے زائد رقم وصول کرنا جائز نہیں ، لہذا  ادھار پر زائد رقم کے  ساتھ موبائل پیکج کرنا شرعاً ناجائز ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

” عن ‌جابر قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا ومؤكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء “.

ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے،کھلانے والے،سود کا معاملہ لکھنے والے اور اس پر گواہ بننے والوں پر لعنت بھیجی ہے،اور فرمایا : یہ سب(گناہ میں) برابر ہیں.”  

(‌‌‌‌كتاب البيوع، باب لعن آكل الربا ومؤكله، 5/ 50، ط : دار الطباعة العامرة)

الدر المختار میں ہے:

“وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام“.

وفي الرد:

“(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به“.

(‌‌‌‌كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، فصل في القرض، مطلب كل قرض جر نفعا حرام، 5/ 166، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


معاملات
متفرقات سود
2025-10-08 00:43:10

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔