سوال

بچی کے لیے “اریشفا” یا “عریشفا” نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود “اریشفا” یا “عریشفا” کا معنی کسی معتبر لغت میں نہیں مل سکا، لہٰذا اس کے بجائے بچی کے لیے ازواجِ مطہرات، دیگر صحابیات  یا تابعات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا عمدہ معانی والے دیگر ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، نیز ہمارے  جامعہ کے ویب سائٹ پر  اسلامی نام موجود ہیں، اُن میں سے بھی کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں ، اس کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

اسلامی نام

سننِ ابی داود میں ہے:

“عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: “إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم.”

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 303/7، ط: دار الرسالة العالمية)

ترجمہ:”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: تم قیامت کے دن اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے،لہٰذا تم  اپنے (بچوں کے) اچھے اچھے نام رکھو۔”

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 15:50:04

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field