شرعی سوال و جواب
بچے کی نماز جنازہ کا طریقہ کار اور اس کی دعا
سوال
بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کا طریقہ کار اور دعا بتا دیجیے؟
جواب
بچہ کی جنازہ کی نماز کا طریقہ عام جنازوں کی نماز کے مثل ہے ،البتہ تیسری تکبیر کے بعد مندرجہ ذیل دعا پڑھنا مسنون ہے:
“اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا وَاجْعَلْهُ لَنَا أَجْرًا وَذُخْرًا وَاجْعَلْهُ لَنَا شَافِعًا مُشَفَّعًا.”
تبیین الحقائق میں ہے:
“(ولا يستغفر لصبي)؛ لأنه لا ذنب له (ولا لمجنون)؛ لأنه مثله (ويقول اللهم اجعله لنا فرطا واجعله لنا أجرا وذخرا واجعله لنا شافعا مشفعا).”
(کتاب الصلاۃ ،باب الجنائز،ج:1،ص:241،ط:دار الکتاب الاسلامی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
جنائز
نماز جنازہ کا طریقہ اور دعائیں
2025-10-08 05:58:19
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
