شرعی سوال و جواب

بہن کو زکوۃ دینے کا حکم

سوال

کیا بہن کو زکوۃ دینا جائز ہے؟

جواب

سگی بہن اگر مستحقِ زکوۃ ہو تو اسے زکوۃ دینا نہ صرف جائز ہے بلکہ مستحسن اور دوہرا اجر کا باعث ہے، ایک زکوٰۃ کی ادئیگی  کا اجر اور دوسرے صلہ رحمی کا اجر۔

بدائع الصنائع میں ہے:

“ويجوز دفع الزكاة إلى من سوى ‌الوالدين ‌والمولودين من الأقارب ومن الإخوة والأخوات وغيرهم؛ لانقطاع منافع الأملاك بينهم”.

(کتاب الزکوۃ، فصل:حولان الحول، ج:2، ص:50، ط:دارالكتب العلمیة)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


زکات
رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا
2025-10-17 16:17:44

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔