سوال

اگر شوہر صاحب استطاعت نہ ہو اور بیوی کی اپنی ذاتی  جائیداد ، اور زیور موجود ہو ، جو اسے اپنے والدین کے گھر سے ملا ہو، تو کیا بیوی اپنے شوہر کو اپنی زکوٰۃ  کی رقم دے سکتی ہے؟

جواب

میاں بیوی کے لیے  ایک دوسرے کو زکوۃ   دینا جائز نہیں،  لہذا صورت مسئولہ میں شوہر کے مستحق  ہونے کے باوجود  اسے زکوة  دینے سے بیوی کی زکوة  ادا نہیں ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

” ولا تدفع المرأة إلى زوجها عند أبي حنيفة – رحمه الله تعالى – كذا في الهداية.”

( كتاب الزكوة،  الباب السابع في المصارف، ١ / ١٨٩، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


زکات
رشتہ داروں کو زکوٰۃ دینا
2025-10-17 22:29:30

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field