سوال

کیا بیوی کو بیٹی بول سکتے ہیں؟

جواب

“بیوی” کو “بیٹی “کہنا  مکروہ ہے،اور بیہودہ حرکت ہے، اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔

“کذا فی الشامی: ”ويكره قوله: أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه.”

( باب الظهار، (3/470) ط: سعید)

حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ نے لکھا ہے : 

’’بیوی کو بیٹا کہنا لغو اور بیہودہ حرکت ہے، مگر اس سے نکاح نہیں ٹوٹا۔‘‘

(آپ کے مسائل اور ان کا حل، باب الظہار (6/670)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
ظہار کا ثبوت، تعریف اور الفاظ
2025-09-27 14:28:05

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field