سوال

تابوتِ سکینہ اس وقت کہاں موجود ہے؟

جواب

تابوت سکینہ اس وقت کہاں ہے،  اس کا علم اللہ تعالی ہی کو ہے۔ قرآن و حدیث میں جہاں تابوت سکینہ کا ذکر ہے وہاں اس بارے میں بحث نہیں کی گئی کہ یہ کہاں ہے۔ قرآن اور حدیث نے اس کے مقام کی تعیین کو مبہم چھوڑا  ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ امت کا دنیا اور آخرت کا کوئی معاملہ  اس تابوت کے مقام کو جاننے پر موقوف نہیں ہے؛  لہذا امت کو اس کے مقام کی  کھوج میں نہیں پڑنا چاہیے،  بلکہ جو امور اللہ نے مسلمان کے ذمہ کیے ہیں،  ان کی بجاآوری کی فکر میں لگنا چاہیے۔

تفسیر سمعانی میں ہے:

“قَالَ ابْن عَبَّاس: ‌أبهموا ‌مَا ‌أبهمه ‌الله، أَي: أطْلقُوا مَا أطلقهُ الله.”

(سورۃ النساء، آیت نمبر ۲۳ ج نمبر ۱ ص نمبر ۴۱۲، دار الوطن)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
بعض آیات کی تفسیر/احکام القرآن
2025-10-14 18:53:08

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field