سوال

تاج الله نام كيساہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں تاج اللہ کامعنی ہے ” اللہ کاتاج” ،لہذا تاج کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرنا صحیح نہیں ہے ،اس نام کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم  اجمعین  کے ناموں  میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔

القاموس الوحید میں ہے :

“تاج یتوج :تاج پہنانا،سردار بننا،سرپر تاج رکھنا ،تتوج :تاج پہننا”.

(القاموس الوحید،205،ادارہ اسلامیات)

حديث شریف میں ہے:

 “قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ‌ولد ‌له ‌ولد فليحسن اسمه وأدبه، فإذا بلغ فليزوجه فإن بلغ ولم يزوجه فأصاب إثما، فإنما إثمه على أبيه. “

(مشکوۃ المصابیح ،کتاب النکاح ،939/2،المكتب الإسلامي)

ترجمہ:”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہو تو چاہیے کہ وہ اس کا اچھا نام رکھے  اور اسے نیک ادب سیکھائے اور جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کا نکاح کر دے ،اگر لڑکا بالغ ہو اور اس کا باپ  اس کے (نکاح پر قادر ہو نے کے باوجود )  نکاح نہ کرائے اور پھر  وہ لڑکابرائی میں مبتلاہو جائے تو اس کا گناہ باپ پر ہو گا ۔”

(مظاہر الحق ، 271/3،دار الاشعات) 

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 17:37:45

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field