شرعی سوال و جواب
تراویح پڑھنے والے کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھنے کا حکم
تراویح پڑھنے والے کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھنے کا حکم
سوال
کیا تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کی فرض نماز کی نیت کی جا سکتی ہے؟
جواب
تراویح پڑھانے والے امام کے پیچھے عشاء کے فرض کی نیت کرنا درست نہیں ہے، عشاء کی نماز ادا نہیں ہوگی۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر ومصلي ظهر يومه بمصلي ظهر أمسه وبمصلي الجمعة وكذا عكسه ولا اقتداء المفترض بالمتنفل.“
(کتاب الصلاۃ، باب خامس، فصل ثالث، ج نمبر ۱، ص نمبر ۸۶، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
امام کی اتباع اور مخالفت
2025-09-27 08:26:25
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
