سوال
اگر فرض نماز پڑھنے سے پہلے تکبیر کہنا بھول گئے اور نیت باندھ لی تو کیا نماز ہوجائے گی یا لوٹانی ہوگی؟
جواب
واضح ہو کہ تکبیرِ تحریمہ نماز کے فرائض میں سے ہے، لہذا اگر تکبیرِ تحریمہ (اللہ اکبر) پڑھ کر نماز شروع نہیں کی تو نماز نہیں ہوئی، اس نماز کو لوٹانا لازم ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(من فرائضها) التي لا تصح بدونها (التحريمة)”
(كتاب الصلاة، باب صفۃ الصلاة، ج1، ص442، سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
نماز اور اس کی شرائط و ارکان ، سنن و آداب
2025-09-27 04:27:05
