شرعی سوال و جواب
جمعہ کے دن جانور ذبح کرنا
سوال
کیا جمعہ کے دن کوئی بھی جانور ذبح کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب
شریعت نے جانور ذبح کرنے کے لیے کسی خاص دن کی تعیین نہیں کی ، نہ ہی کسی دن کی ممانعت کی ہے ، لہذا جمعہ کے دن بھی کسی جانور کو ذبح کرنا ہو تو ذبح کرسکتے ہیں،شرعاً ممانعت نہیں ۔ البتہ قربانی کے لیے قربانی کے تین ایام میں ہی جانور ذبح کرنا لازم ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
“الاضحیۃ شرعاً ذبح حیوان مخصوص بنیۃ القربۃ فی وقت مخصوص.”
(كتاب الاضحية، ج6،ص:312،ط: سعيد)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
ذبح و شکار
ذبح کی شرائط، سنن اور آداب
2025-09-27 04:55:41
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
