جوش میں آکر کبھی اورل سیکس ہوجائے تو گناہ ہوگا یا نہیں؟


سوال

ہم بستری کے وقت اگر انسان سے نہ چاہتے ہوئے کبھی کبھار جوش میں آکر اورل سیکس ہوجائے تو آیا یہ گناہ گار ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو بوسہ دینا، چاٹنا وغیرہ غیر مہذب فعل ہے، بلکہ اسلامی آداب کی رعایت تو اس میں ہے کہ زوجین ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنے سے بھی احتراز کریں، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوۂ حسنہ سے امت کو اسی کی تعلیم و ہدایت ملتی ہے۔

تاہم اگر کبھی جوش میں آکر کسی سے یہ فعل سرزد ہو جائے  (اور منہ میں ناپاکی نہ جائے) تو  امید ہے کہ  گناہ نہیں ہوگا، تاہم  اس  سے اجتناب  کیا جائے۔

المحیط البرہانی میں ہے:

“إذا أدخل الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه”.

(‌‌‌‌كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الثاني والثلاثون في المتفرقات، 5/ 408، ط: ‌‌الفصل الثاني والثلاثون في المتفرقات)

 فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نکاح
آدابِ مباشرت
2025-10-12 14:21:29

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field