شرعی سوال و جواب
جو شخص روزہ نہ رکھ سکتا ہو توہ تراویح پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
جو شخص روزہ نہ رکھ سکتا ہو توہ تراویح پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
سوال
ایک آدمی روزہ نہیں رکھ سکتا تو وہ تراویح پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ روزہ فرض ہے اور تراویح سنت مؤکدہ ہے ،یہ دونوں الگ الگ اور مستقل عبادت ہیں ،ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم نہیں ہیں ۔لہذا جو شخص کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتا لیکن تراویح کی نماز پڑھ سکتا ہے تو وہ تراویح کی نماز پڑھے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
“(التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا.”
(کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، ج: 2، ص: 43، ط: سعید)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
تراویح
2025-09-30 17:03:06
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
