شرعی سوال و جواب
حالتِ جنابت میں کھانا پکانا اور کھانا
سوال
کیا ایک عورت جس پر غسل واجب ہو اور ابھی اس نے غسل نہ کیا ہو ایسی حالت میں وہ کھانا بنا سکتی ہے یا نہیں اور کھانا کھا سکتی ہے؟
جواب
جنابت (غسل کے واجب ہونے ) کی حالت میں کھانا پکانا یا کھانا کھانا جائز ہے، البتہ مستحب یہ ہے کہ کھانے پینے سے پہلے وضو کرلے یا ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کے بعد کھائے پیے۔
ہاتھ دھوئے بغیر اور کلی کیے بغیر جنبی کے لیے کھانا پینا مکروہِ تنزیہی ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
“( لا ) قراءة ( قنوت ) ولاأكله وشربه بعد غسل يد وفم ولا معاودة أهله قبل اغتساله إلا إذا احتلم لم يأت أهله”.
(كتاب الطهارة، سنن الغسل، ج: 1، ص: 175، ط: سعید)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
جنابت کے احکام
2025-09-30 13:23:13
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
