حالت حیض میں کنڈم استعمال کرکے بیوی سے ہمبستری کرنا
سوال
کیا حیض کے دوران کنڈم استعمال کر کے بیوی سے ہمبستری کرنے کی گنجائش موجود ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں حالت حیض میں کنڈوم استعمال کر کے ہمبستری کرنا بھی ناجائز اور حرام ہے۔
اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
“فَاعْتَزِلُوا النِّساءَ فِي الْمَحِيضِ وَلا تَقْرَبُوهُنَّ حَتَّى يَطْهُرْنَ .”(البقرۃ : 222)
ترجمہ:”تو حیض میں تم عورتوں سے علیحدہ رہا کرو اور ان سے قربت مت کیا کرو جب تک کہ وہ پاک نہ ہوجائیں۔”
فتاوی عالمگیری میں ہے:
“(ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج.”
(کتاب الطهارۃ , الفصل الرابع فی احکام الحیض و النفاس الاستحاضة جلد 1 ص: 39 ط: دارالفکر)
فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-10-17 15:49:16
