سوال

بچے کی پیدائش کے بعد عورت کا عدت وفات ،سوگ ختم ہو جاتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ حاملہ  عورت کی عدت خواہ طلاق کی وجہ سے ہو یا شوہر کی وفات کی وجہ سے ہو  بہر صورت  وضع ِحمل(یعنی بچہ کی  پیدائش تک) ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں بچہ کی پیدائش سے عورت کی عدت مکمل ہوچکی ہے  ۔

حاشية ابن عابدين  میں ہے:

“(و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها)۔”

(كتاب الطلاق، باب العدة، ج:3، ص:511، ط:سعید) 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“وعدة الحامل أن تضع حملها، كذا في الكافي.”

 ( کتاب الطلاق، الباب الثالث عشر فی العدۃ، ج:1، ص:528، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
عدتِ وفات
2025-10-08 05:13:48

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field