شرعی سوال و جواب
حج کی تعریف
سوال
حج کی تعریف کیا ہے؟
جواب
حج کے اصل معنیٰ ارادے کے ہیں، شریعت کی اصطلاح میں ” بیت اللہ شریف کی ازراہِ تعظیم مخصوص اعمال کے ساتھ زیارت کا ارادہ کرنے کا نام حج ہے۔”
عمدۃ القاری میں ہے:
“النوع الثالث في معنى الحج لغة وشرعا أما لغة: فمعناه القصد، من حججت الشيء أحجه حجا إذا قصدته
وأما شرعا: الحج قصد إلى زيارة البيت الحرام على وجه التعظيم بأفعال مخصوصة”.
(عمدة القاري شرح صحيح البخاري، كتاب الحج، 9/ 121، دار الفكر- بيروت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حج
فرضیت وشرائط حج
2025-10-17 16:45:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
