حروف تہجی اور تاریخ کے اعتبار سے نام رکھنے کی کوئی اصل نہیں ہے


سوال

 اللہ نے مجھے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے،  پیر کا دن 20 رمضان کو پیدائش ہے ،سمجھ نہیں آ رہا کہ کس حرف تہجی سے نام کا انتخاب کروں؟ پیدائش 20 رمضان پیر کا دن 10 اپریل 2023

جواب

واضح رہے کہ بے معنی  یا نامناسب معنی پر مشتمل نام رکھنے  سے  گریز  کرنا  چاہیے،  حروف اور تاریخ  کے اعتبار سے ناموں کے انتخاب کرنے کی کوئی اصل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے،اس سلسلے میں جامعہ کے  ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے ناموں کا ذخیرہ موجود ہے، اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

لنک ملاحظہ ہو۔اسلامی نام/جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن https://www.banuri.edu.pk/islamic-name

فتاویٰ عالمگیریہ میں ہے:

“وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله – صلى الله عليه وسلم – ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط.”

(کتاب الکراهیة، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة، ج:5، ص:362، ط:دار الفکر بيروت)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


عمومی
نام، لقب، کنیت
2025-09-27 15:08:53

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field