شرعی سوال و جواب

حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر سب سے زیادہ سورۂ اعراف میں ہے

حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر سب سے زیادہ سورۂ اعراف میں ہے


سوال

آدم علیہ السلام کا ذکر کس سورت میں سب سے زیادہ آیا ہے؟

جواب

قرآنِ پاک میں سب سے زیادہ حضرت آدم -علٰی نبینا و علیه الصلاۃ و السلام- کا ذکر  ساتویں سورت یعنی سورۂ   “أعراف” میں سات (7) مرتبہ آیا ہے۔

سورت نمبر سورت کا نام جن آیات میں آدم علیہ السلام کا نام ہے شمار
7 الأعراف 11، 19، 26، 27، 31، 35، 172 7

(قصص القرآن، مؤلفہ مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ؒ، ج:1، ص:20 ط: دار الاشاعت کراچی)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تجوید اور ترتیب قرآنی
2025-10-12 16:09:00

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔