سوال
حمرہ فاطمہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟
جواب
“حمرہ” نام کامعنیٰ ہے1۔سرخ رنگ جس سے رنگائی کی جاتی ہے2۔ہونٹوں وغیرہ پر لگائی جانے والی سرخی وغیرہ ۔
(القاموس الوحید،ص:314، ط: اداارۃ اسلامیات )
جب کہ فاطمہ حضوراکرم ﷺ كی صاحبزادی کا نام ہے، اس کا معنیٰ ہے” وہ عورت جس سے اس کے بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو”لہٰذا “حمرہ فاطمہ ” نام رکھنا درست ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 13:12:21
