شرعی سوال و جواب

حمل ضائع ہونے کے بعد حیض کب شروع ہو گا

سوال

دو ماہ کا حمل ضائع ہونے کے بعد دوبارہ حیض کب شروع ہوتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حمل ضائع ہونے کے بعدآئندہ جب تین دن سے زیادہ اور دس دن سے کم خون آئے ،تو یہ حیض کا خون شمار ہو گااور  اگر تین دن سے کم یا دس دن سے زیادہ خون آئے ،تو وہ استحاضہ کا خون ہوگا، پھر ایامِ حیض میں جو خون آئے گا وہ حیض کا خون شمارہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(ظهر بعض خلقه كيد أو رجل) أو أصبع أو ظفر أو شعر، ولايستبين خلقه إلا بعد مائة وعشرين يوماً (ولد) حكماً (فتصير) المرأة (به نفساء والأمة أم ولد ويحنث به) في تعليقه وتنقضي به العدة، فإن لم يظهر له شيء  فليس بشيء، والمرئي حيض إن دام ثلاثاً وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة”.

(باب الحيض، ج: 1، ص: 302، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-09-30 13:28:05

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔