شرعی سوال و جواب
حیض کے دوران جماع ہوجائے تو کیا کریں؟
سوال
حیض کے دوران جماع ہوا ہے اب کیا کریں؟
جواب
واضح رہے کہ حیض کی حالت میں جماع کرنا حرام ہے، لہذا میاں بیوی دونوں استغفار کریں اور اگر استطاعت ہو اور حیض کے شروع کے ایام ہوں تو ایک دینار (4.374 گرام سونے کا سکہ) یا آخر کے ایام ہوں تو آدھا دینار (یا اس کی قیمت) صدقہ کریں، تاکہ نیکی سے گناہ دھل جائے۔
فتاوی شامی میں ہے:
“(قوله ويندب إلخ) لما رواه أحمد وأبو داود والترمذي والنسائي عن ابن عباس مرفوعاً «في الذي يأتي امرأته وهي حائض، قال: يتصدق بدينار أو نصف دينار»، ثم قيل: إن كان الوطء في أول الحيض فبدينار أو آخره فبنصفه، وقيل: بدينار لو الدم أسود وبنصفه لو أصفر. قال في البحر: ويدل له ما رواه أبو داود والحاكم وصححه: «إذا واقع الرجل أهله وهي حائض، إن كان دماً أحمر فليتصدق بدينار، وإن كان أصفر فليتصدق بنصف دينار.”
(باب الحیض، ج:1،ص:298، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
حیض کی تعریف اور احکام
2025-09-30 17:27:04
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
