شرعی سوال و جواب

خاوند کی توجہ اور محبت پانے کے لیے وظیفہ

سوال

میرے شو ہر میری کوئی بات نہیں مانتے، مجھ سے بلکل محبت نہیں کرتے۔

جواب

 آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کیجیے، روزانہ دو رکعت صلاۃ الحاجۃ کی نیت سے پڑھ کر دل سے اصلاحِ احوال کی دعا کریں اور  قرآنِ کریم کی اس آیتِ مبارکہ:

 ﴿وَ اَلَّفَ بَيْنَ قُلُوْبِمْ ۚ لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مَّا اَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيْنَهُمْ ۚ اِنَّهُ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴾کا ہر فرض نماز کے بعد 11بار وِرد کرکے صدقِ دل سے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ضرور راہیں کھول دیں گے اور  اپنے فضل وکرم سے آپ دونوں کے دِلوں کو جوڑ دیں گے۔ 

نیز عشاء کی نماز کےبعد  1400  مرتبہ ’’یَا وَدُوْدُ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کریں۔

اور اگر آپ سے شوہر کے حق میں کوئی کوتاہی ہو رہی ہے تو اس کا ازالہ کرکے شوہر کی خُوب خدمت کیا کریں، اس کا خیال رکھیں، ان شاءاللہ اِس سے جلد آپ کے شوہر کے دل میں آپ کی قدر پیدا ہوگی۔

 فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-12 14:24:30

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔