شرعی سوال و جواب

خواتین کے لیے روزے کی حالت میں ویکس (WAX) کرنا جائز ہے

خواتین کے لیے روزے کی حالت میں ویکس (WAX) کرنا جائز ہے


سوال

کیا روزے میں ویکس کرسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کے دوران مرد اور عورت کے لئے موئے زیر ناف اور بغلوں کے بال صاف کرنا جائز ہے اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ روزے کے منافی نہیں ؛لہذا صورت مسئولہ میں عورت  ویکس یا کریم  وغیرہ کے ذریعے  بال صاف کرسکتی ہے۔

البحر الرائق میں ہے:

“(قوله هو ترك الأكل والشرب والجماع من الصبح إلى الغروب بنية من أهله) أي الصوم في الشرع ‌الإمساك ‌عن ‌المفطرات الثلاث حقيقة أو حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية”.

(کتاب الصوم، ج:2، ص:278، ط:درالکتاب الاسلامي)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ – حقیقت و مصالح
2025-10-08 08:39:57

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔