دم کیے ہوئے پانی کو گھر کے گوشوں میں چھڑکنے کاحکم
سوال
دم کیا ہوا پانی گھر کے گوشوں میں چھڑکنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
دم کیے پانی کو گھر کے گوشوں میں تبرک کے واسطے چھڑکنا جب کہ وہ مقامات پاک ہوں جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔
حاشیۃ الطحطاوی علی ٰ مراقی الفلاح میں ہے:
” يجوز الاغتسال والتوضؤ بماء زمزم إن كان على طهارة للتبرك فلا ينبغي أن يغتسل به جنب ولا محدث ولا في مكان نجس.”
( کتاب الطہارة،ص:22، ط: دارالکتب العلمية)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طہارت
پانی کی اقسام اور احکام
2025-10-08 12:02:49
