سوال

میں نے صبح کی بہت نمازیں قضا کی  ہیں، تقریباً ایک سو پچاس نمازیں  ہیں، کیا میں ان نمازوں کو دو تین دن میں پڑھ سکتا ہوں ؟

جواب

قضا نمازوں کے بارے میں حکم یہ ہے کہ جلد سے جلد ان کو ادا کرلیں ،اس کا کوئی خاص وقت متعین نہیں ہے ،دو تین دن میں بھی تمام قضا نمازیں پڑھ سکتے ہیں ،البتہ  آداب اور سنتوں کی رعایت کرتے ہوئےنمازیں پڑھیں،جلدی جلدی میں آداب و سننن میں کمی کوتاہی نہ کریں ۔ 

وفي  الفتاوى الهندية :

“ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، ووقت الزوال، ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات، كذا في البحر الرائق.”

(كتاب الصلاة،الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت،1/ 121،ط:دارالفكر)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


نماز
قضاء نمازوں کی ادائیگی، ثبوت و حکم
2025-09-30 13:29:00

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field