سوال

اس حدیث کا مکمل حوالہ بتادیں ، جس میں ذکر ہے  جہنم کو انسانوں سے بھر نے کا ، جس میں اللّه پوچھتا ہے کہ اے جہنم کیا تو بھر گئی ؟ اور پھر اللّه کا جہنم پر اپنا  پیر ڈالنے کا ذکر  ہے۔ 

جواب

مذکورہ حدیث ، صحیح بخاری ، صحیح مسلم اور مسند احمد وغیرہ کتب میں حضرت انس اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنھما  سے مروی ہے، ذیل میں صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ درج ہیں: 

“عنْ أنسٍ رضي اللہ عنه : عن النبي صلی اللہ علیه وسلم قال: یُلْقَی في النارِ وتقولُ: هلْ منْ مزیدٕ، حتٰی یضَعَ قَدَمَه، فَتقُول: قَطْ قَطْ .

(صحیح بخاری ،کتاب التفسیر، باب: قوله : وتقول ھل من مزید 4 /1835، حدیث نمبر 4567، دار ابن کثیر ، ط: 1410ھ، 1990م ) 

ترجمہ: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے  کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:   جہنمی دوزخ میں ڈالے جائیں گے تو دوزخ یہی کہتی رہے گی : کیا کچھ اور بھی ہے ؟ یہاں تک کہ رب تعالیٰ اپنا قدم اس پر رکھ دیں گے تو وہ کہے گی : بس بس (یعنی اب میں بھر گئی ) ۔   

    فقط          واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-10-17 22:14:16

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field