سوال

کیا کسی نام کے ساتھ رانی لگا سکتے ہیں؟ جیسے میری بیٹی کا نام اقصی رانی رکھا گیا  ہے، کیا یہ نام درست ہے؟

جواب

“رانی” نام کے معنی ہیں: “ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب”،  پہلے دو معنوں کے لحاظ سے یہ نام درست ہے اوراس لفظ کا اس معنی میں استعمال عام بھی ہے اس لیے  اقصیٰ کے ساتھ رانی کا لاحقہ درست ہے اور اقصی رانی نام رکھنادرست ہے۔

فیروز اللغات میں ہے:

“رانی: ملکہ، راجا کی بیوی، معزز ہندو عورتوں کا خطاب۔”

 

(فیروز اللغات، ص:700)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 17:18:02

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field