سوال

کیا رمضان میں بیوی سے ہم بستری کرسکتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ رمضان کے مہینے میں بحالت روزہ  بیوی سے قربت کرنا ناجائز ہے، روزے کے دوران ہم بستری کرنے (شرم گاہ داخل ہونے) سے روزہ ٹوٹ جائے گا، گناہ بھی ہوگا، اور روزے کی قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا، کفارہ یہ ہے کہ میاں بیوی دونوں کو لگاتار ساٹھ ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔ البتہ رمضان کی راتوں میں   صبح صادق طلوع ہونے سے پہلے پہلے تک  بیوی سے  ازدواجی تعلق قائم کرسکتے ہیں ۔

قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

“اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْۚ-فَالْــٴٰـنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ.”

(سورة البقرة،١٨٧)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ توڑنے والی اشیاء
2025-10-17 15:43:57

Ask Fatwa

Fill out this field
Please enter a valid email address.
Fill out this field
Fill out this field