شرعی سوال و جواب

رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں بھی بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟

رمضان کے آخری عشرے کی راتوں میں بھی بیوی سے ہمبستری کرنا جائز ہے؟


سوال

رمضان کی آخری دس راتوں میں میاں بیوی ہمبستری کر سکتے ہیں؟

جواب

رمضان المبارک کے پورے مہینے میں راتوں  کو اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا حلال ہے،صرف روزے کی حالت میں ہمبستری حرام ہے، اس میں آخری عشرہ کی کوئی تخصیص نہیں۔

قرآن کریم میں اللہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں:

أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ ﴿البقرة: ١٨٧﴾

ترجمہ:”تم لوگوں کے لیے روزہ کی شب میں اپنی بیبیوں سے مشغول ہونا حلال کردیا گیا ہے، کیوں کہ وہ تمہارے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہیں اور تم ان کے (بجائے) اوڑھنے بچھونے (کے) ہو۔” (بیان القرآن)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
جماع اور اس کے متعلقات وغیرہ
2025-09-30 18:30:43

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔