شرعی سوال و جواب

روزہ میں انسولین لگانے کا حکم

سوال

کیا انسولین لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں انسولین لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، کیوں کہ یہ منفذ یعنی قدرتی راستوں سے داخل نہیں کیا جاتا، بلکہ یہ کھال کے بعد چربی میں لگائے جاتے ہیں، پیٹ یا دماغ تک نہیں جاتا۔

فتاوی شامی میں ہے:

“(قوله و إن وجد طعمه في حلقه) أي طعم الكحل أو الدهن كما في السراج، وكذا لو بزق فوجد لونه في الأصح بحر، قال في النهر لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن و المفطر إنما هو الداخل من المنافذ.”

(كتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لايفسده،ج:2 ،ص:395 ،ط: سعيد)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
روزہ نہ توڑنے والی چیزیں
2025-10-08 01:06:52

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔