شرعی سوال و جواب
روزہ کی حالت میں الٹا لیٹا اور انزال ہوگیا تو روزہ فاسد نہیں ہوا
روزہ کی حالت میں الٹا لیٹا اور انزال ہوگیا تو روزہ فاسد نہیں ہوا
سوال
ایک شخص روزے کی حالت میں الٹا لیٹا اور بنا کسی وجہ کے ہلکی سے گُدگُدی کے ساتھ منی نکل گئی تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟
جواب
چونکہ خود بخود خروج منی پائی گئی ہے لہذا اس صورت میں روزہ نہیں ٹوٹا۔
البحر الرائق میں ہے:
“(قوله: أو احتلم أو أنزل بنظر) أي لا يفطر لحديث السنن «لا يفطر من قاء، ولا من احتلم، ولا من احتجم» ولأنه لم يوجد الجماع صورة لعدم الإيلاج حقيقة، ولا معنى لعدم الإنزال عن شهوة المباشرة”.
(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، 2/ 293، ط: دار الكتاب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
ہم بستری وغیرہ
2025-10-08 08:30:34
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
