شرعی سوال و جواب
روزے میں مسواک کا ذائقہ حلق تک جانے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم
روزے میں مسواک کا ذائقہ حلق تک جانے سے روزہ ٹوٹنے کا حکم
سوال
اگر روزہ کی حالت میں مسواک کاذائقہ حلق تک پہنچ جاۓ تو کیا روزہ ٹوٹ جاۓ گا یا نہيں ؟
جواب
روزے کی حالت میں مسواک استعمال کرنا جائز ہے اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، اگرچہ مسواک کا ذائقہ حلق تک پہنچ جاۓ تب بھی روزہ فاسد نہ ہوگا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشي عندنا، قال أبو يوسف – رحمه الله تعالى – يكره المبلول بالماء، وفي ظاهر الرواية: لا بأس بذلك، وأما الرطب الأخضر: فلا بأس به عند الكل، كذا في فتاوى قاضي خان.”
(کتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره، ج: 1، صفحہ: 199، ط: دار الفکر)
فتاویٰ شامی میں ہے:
“(أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه.”
(کتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج: 2، ص: 395، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
روزہ نہ توڑنے والی چیزیں
2025-09-30 16:43:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
