شرعی سوال و جواب
روزے کی اقسام
سوال
روزے کی کتنی اقسام ہیں؟
جواب
روزہ کی کل پانچ قسمیں ہیں:
فرض معین: یعنی جو روزہ فرض ہو اور اس کی ادائیگی کا وقت متعین ہو جیسے رمضان کا روزہ۔
۲) فرض غیر معین: یعنی جو روزہ فرض ہو اور اس کی ادائیگی کا وقت متعین نہ ہو جیسے کفارہ کا روزہ اور قضاء کا روزہ۔
۳) واجب معین: یعنی جو روزہ واجب ہو اور اس کا وقت متعین ہو جیسے نذر معین کا روزہ۔
۴) واجب غیر معین: یعنی وہ روزہ جو واجب ہو اور اس کا وقت متعین نہ ہو جیسے نذر غیرمعین۔
۵) نفل روزہ
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“وأنواعه فرض وواجب ونفل. والفرض نوعان: معين كرمضان، وغير معين كالكفارات وقضاء رمضان، والواجب نوعان: معين كالنذر المعين، وغير معين كالنذر المطلق، والنفل كله نوع واحد كذا في التبيين.”
(کتاب الصوم باب اول، ج نمبر ۱ ص نمبر ۱۹۴، دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
فرض، واجب اور نفلی روزے
2025-10-14 17:59:00
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
