سوال
روزے کی حالت میں خون دینے کا کیا حکم ہے؟
جواب
روزہ کے دوران اگر کسی مریض کو خون دینے کی ضرورت ہو تو خون دینا جائز ہے ، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اتنا خون دینا مکروہ ہے جس سے روزے دار کو کم زوری لاحق ہو جائے، تاہم اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
“ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف، أما إذا خاف فإنه يكره وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب”.
(كتاب الصوم، الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره.”1/199-200، ط: رشيدية)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
روزہ
روزہ نہ توڑنے والی چیزیں
2025-09-27 08:14:06
