شرعی سوال و جواب

روزے کی حالت میں مشت زنی کرنا

سوال

کیا روزے میں گندی فلم دیکھتے ہوئے انزال ہو جائے اور انزال کا ارادہ بھی تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟  

جواب

واضح رہے کہ فلم دیکھنا  اور بنانا دونوں ہی گناہ ہے ،اور روزے کی حالت میں  میں دیکھی جائے تو  دوہرا گناہ  ہے ،اور دیگر گناہوں کا سبب ہے اور اجر ثواب ختم ہو نے کا ذریعہ ہے ،لہذا اللہ پاک سے خوب توبہ واستغفارکیا جائے اور آئندہ نہ کرنے کاعزم کیا جائے ۔

صورت مسئولہ میں اگر فحش فلم دیکھتے ہوئے  (اپنے عمل کے بغیر) خود  انزال ہو جائے  تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہو گا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

“وإذا نظر إلى امرأة بشهوة في وجهها أو فرجها كرر النظر أولا لا يفطر إذا أنزل كذا في فتح القدير، وكذا لا يفطر بالفكر إذا أمنى هكذا في السراج الوهاج۔۔۔۔الصائم إذا عالج ذكره حتى أمنى فعليه القضاء، وهو المختار وبه قال عامة المشايخ كذا في البحر الرائق. وإذا عالج ذكره بيد امرأته فأنزل فسد صومه كذا في السراج الوهاج”.

(کتاب الصوم ،205/204/1،دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


روزہ
غذا اور دوا کے علاوہ اشیاء سے روزہ ٹوٹنا
2025-10-12 12:58:24

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔